سپین میں مایونیز ختم ہوجانے پر گاہگ نے کیفے کو جلا دیا
میڈرڈ:سپین میں ایک کیفے کو گاہگ نے اس وقت آگ لگادی جب عملے نے گاہگ کو بتایا کہ مایونیز فی الحال ختم ہوچکا ہے ۔۔۔
یہ واقعہ سپین کے سیویل صوبے کے شہر لاس پیلاشیوس میں پیش آیا جہاں ایک 50 سالہ گاہک نے مایونیز نہ ملنے پر کیفے کو آگ لگا دی۔گاہک نے دو مرتبہ مایونیز مانگا لیکن عملے نے بتایا کہ ان کے پاس نہیں ہے کیونکہ بار میں کچن نہیں ہے اور سینڈوچ پہلے سے تیار شدہ تھے ۔اس پر غصے میں آ کر وہ باہر گیا، قریبی پٹرول سٹیشن سے 1.5 لیٹر تیل لے کر واپس آیا، بار پر چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ بھڑک اٹھی جس سے کیفے میں موجود لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگے عملے نے فوری طور پر فائر ایکسٹنگشر کا استعمال کر کے آگ پر قابو پایا۔ اس واقعے میں صرف ملزم ہی زخمی ہوا ۔کیفے کو تقریبا 7000 یورو کا نقصان پہنچا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔