نوشہرہ ورکاںسے خدمتگار سیلاب زدگان کی مدد کیلئے قصور پہنچ گئے
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)تحفظ انسانیت فانڈیشن متہ ورکاں کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ایک بڑا ریلیف پیکج روانہ کیا گیا جو قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا پہنچایا گیا۔ امدادی سامان رینجرز کی زیر نگرانی سیلاب متاثرین میں منصفانہ طور پر تقسیم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امدادی پیکج میں نقدی رقوم، کمبل، خشک راشن اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی اشیا شامل تھیں جنہیں متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا گیا تاکہ وہ مشکل وقت میں سہارا پا سکیں۔اس موقع پر صدر تحفظ انسانیت فانڈیشن متہ ورکاں رانا طارق محمودنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ بھائیوں کی مدد ہمارا قومی و انسانی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں بڑھ چڑھ کر اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی خدمت کرنی چاہیے تاکہ ان کے دکھ درد کم ہو سکیں۔رانا طارق محمود نے مزید کہا کہ فانڈیشن آئندہ بھی سیلاب متاثرین اور دیگر مستحق افراد کی مدد جاری رکھے گی اور ایسے اقدامات کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندان اس سے مستفید ہو سکیں۔