JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

پنجاب کے ہر ضلع میں دسمبر تک جدید ترین الیکٹرک بسیں چلیں گی :مریم نواز



 پنجاب کے ہر ضلع میں دسمبر تک جدید ترین الیکٹرک بسیں چلیں گی :مریم نواز

لاہور: عام آدمی کے لئے خاص سواری ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کاوش رنگ لے آئی ۔شنگھائی سی پورٹ سے روانہ ہونے والی مزید 100جدید ترین الیکٹرک بسیں چند ہفتوں میں پہنچ جائیں گی ۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا پنجاب کے ہر ضلع میں دسمبر تک جدید ترین الیکٹرک بسیں چل رہی ہوں گی۔جدید ترین الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔ انہوں نے کہا پنجاب کے شہریوں کے لیے الیکٹرک بسیں سی سی ٹی وی سسٹم ہوں گی تاکہ خواتین کو پریشان کرنے کا سدباب ہوسکے ۔الیکٹرک بس میں ایئر کنڈیشنڈ اور اندرونی موسم کنٹرول کی سہولت مو جود ہو گی۔وزیراعلی نے کہا مسافروں کے لئے آرام دہ بسیں جلد ان شااللہ ہر ضلع میں موجود ہوں گی۔ادھرلاہور میں پہلے سے 27 الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے گجرات، سیالکوٹ، راولپنڈی، بہاولپور، ملتان اور فیصل آباد جیسے اہم شہروں میں 1500 ای بسیں متعارف ہوں گی ، جنوبی پنجاب کے 24 اضلاع میں 240 الیکٹرک بسیں تقسیم کی جائیں گی۔پنجاب نے یہ منصوبہ پنجاب کلین ایئر پروگرام کا اہم حصہ قرار دیا ہے اور مستقبل میں الیکٹرک ٹیکسی سروسز ،مقامی سطح پر پیداواری سہولتوں اور گرین ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


نامای میلپیغام