نوشہرہ ورکاں میں ٹینگو سویٹس اینڈ بیکرز و ٹینگو پیزا اینڈ گرل کی جانب سے جشن آزادی کیک کاٹنے کی تقریب
نوشہرہ ورکاں (سٹی رپورٹر)14 اگست جشن آزادی پاکستان کے موقع پر نوشہرہ ورکاں کے معروف کاروباری مرکز ٹینگو سویٹس اینڈ بیکرز اور ٹینگو پیزا اینڈ گرل کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا گیا۔تقریب میں ٹینگو کے آنر محسن نوید، میاں افضل، ٹینگو کے سٹاف کے علاوہ شہر کی معروف سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ شرکا نے پاکستان کی آزادی کے دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔کیک کاٹنے کے بعد مہمانوں کی پرتکلف کھانے سے تواضع کی گئی۔ تقریب کا ماحول خوشگوار اور ملی جوش و جذبے سے لبریز رہا جبکہ شرکا نے آزادی کی خوشی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے۔