تتلے عالی:اوور لوڈنگ، گیس سلنڈر لگانے پر 9گاڑیاں بند
تتلے عالی:پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ،ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات کرکے گاڑیا ں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر کارروائی کے دوران اوور لوڈنگ پردو ٹریکٹر ٹرالیاں اور5 مزدا ٹرک ،ایل پی جی سلنڈر لگانے پر دو پک اپ قبضہ میں لے لیں،ڈرائیوروں غلام رسول سکنہ قصور، بابر حسین سکنہ فیروز وٹواں، شیر جنگ سکنہ مانسہرہ،طالب سکنہ گرمولہ ورکاں،اصغر علی سکنہ شکرگڑھ،صابر سکنہ نارووال،فیاض سکنہ فیروز والہ، حسنین سکنہ گوجرانوالہ، عنصر سکنہ شیخوپورہ،عدنان سکنہ نوشہرہ ورکاں کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے ۔