گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن عملہ نے نو شہرہ روڈ پر تجاوزات ہٹانے کیلئے روڈ پر لگے تنور ،گنے کے بیلنے ،چابیوں کے کانٹر ،پھٹے وغیرہ کو مسمار کردیا ۔
دوران آپریشن 200افراد کو از خود تجاوزات ہٹانے کی وارننگ جاری کر دی ، 2ٹرک سامان قبضہ میں لیکر محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔