آزادی کپ ٹی20 ٹورنامنٹ 25 اگست سے شروع
گوجرانوالہ:گوجرانوالہ میں آزادی کپ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 25 اگست سے ہوگا، گزشتہ روز ٹرافی کی رونمائی کی گئی8روز تک جاری رہنے والے ایونٹ کے تمام میچز جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی اے ون سپورٹس اور اے ون ایلومینیم کے اشتراک سے گوجرانوالہ میں آزادی کپ کا آغاز 25 سے ہوگا ۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ٹیموں کے ڈراز نکالے گئے اور ٹرافی کی رونمائی کی گئی تقریب میں فاروق ڈار، اکمل خان لودھی شیراز وزیر، ذیشان احمد مغل سمیت کھلاڑیوں اور آفیشل نے شرکت کی، ٹورنامنٹ کے ایک دن میں دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر عاطف احمد مغل کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے انتہائی سود مند ثابت ہوگا ،ایونٹ میں مقامی کھلاڑی کے ساتھ نیشنل کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔اس لیگ سے جہاں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا تو وہیں گوجرانوالہ کے کھلاڑیوں کو اچھی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔