JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرنے کا واقعہ، کمسن بچہ جاں بحق، ماں زخمی

 نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرنے کا واقعہ، کمسن بچہ جاں بحق، ماں زخمی،بتایاگیا ہے کہ نواحی گاں ودھاون میں حالیہ بارشوں کے باعث کچے مکان کی بوسیدہ چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں ماں اور چھ ماہ کا شیر خوار بیٹا ملبے تلے دب گئیحادثے میں چھ ماہ کا معصوم عثمان ولد شان علی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کی والدہ سونیا زوجہ شان علی  زخمی ہو گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے کچے مکان کی چھت انتہائی کمزور ہو چکی تھی جو اچانک زور دار آواز کے ساتھ زمین بوس ہو گئی ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم نے ملبے تلے دبے ماں اور بچے کو نکالا معصوم عثمان کو فوری طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی موت کی تصدیق ہو گئی اہل علاقہ کے مطابق کچے مکان کی بوسیدہ حالت کے باوجود بارش کے دنوں میں کوئی متبادل انتظام نہ ہونے کے باعث اہل خانہ اسی مکان میں مقیم تھے 


نامای میلپیغام