نوشہرہ ورکاں تحصیل رپورٹر/صائم شہزاد گجر ایڈووکیٹ صدر پی ٹی آئی تحصیل نوشہرہ ورکاں نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام دشمنی پر مبنی ہے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ووٹ کو عزت دو کو نعرا لگانے والی حکومتی پارٹیاں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو مال غنیمت سمجھ کر آپس میں تقسیم کر رہی ہیں مسلم امہ کے عظیم لیڈر سابق وزیراعظم بانی پاکستان تحریک انصاف کو ناحق جیل میں ڈال کر اور پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کر کے اور پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین کر بھی عوام کے دلوں سے عمران خان کو نہیں نکال سکے ،پی ٹی آئی رہنما سابق چیئرمین یونین کونسل ماڑی بھنڈراں چوہدری صائم شہزاد گجر ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ جو تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے خلاف آیا ہے یہ جمہوریت اور آئین کے چہرے پر طمانچہ ہے۔ حکمران اتحاد پی ٹی آئی سے اس کی مخصوص نشستیں چھین کر عوام میں مقبولیت کی بجائے نفرت کا شکار ہو گیا ہے اور محب وطن پاکستانی قوم اب ان حکمرانوں کی اصلیت جان چکے ہیں مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔