نوشہرہ ورکاں:اے سی جواد پیرزادہ اور مدثر قیوم ناہرا کا دورہ چلڈرن پارک
نوشہرہ ورکاں مسلم لیگی رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا اور اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے لوکل گورنمنٹ کے افسر وں کے ہمراہ بدورتہ روڈ پر زیر تعمیر چلڈرن پارک کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں تعمیر شدہ کام کا معائنہ اور پارک میں بچوں اور خواتین کی تفریحی سہولیات بارے مشاورت کی گئی۔ چلڈرن پارک کی تعمیر 2017 میں ناہرا برادرن کی کوششوں سے شروع ہوئی تھی جو عدالتی کارروائی اور سیاسی مخالفت کے باعث تاخیر کا شکار ہوتی رہی اور بعد ازاں پی ٹی آئی حکومت نے اسے ان فنڈڈ کر دیا تھا اب چلڈرن پارک کی تکمیل کے لئے حاجی مدثر قیوم ناہرا کی کوششوں سے 8 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا کہ چلڈرن پارک کی دوبارہ تعمیر کا کام اسی ماہ شروع ہو جائے گا۔