نوشہرہ ورکاں:غیر قانونی عمارتیں ڈی سیل کرنے پر مالکان کیخلاف مقدمات
نوشہرہ ورکاں:غیر قانونی تعمیر پر5عمارتیں سیل کر دی گئیں، از خود ڈی سیل کرنے پر مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جواد حسین پیرزادہ کی ہدایت پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی تعمیر ہونے والی عمارتوں اور دکانوں کو سیل کر دیا جن کو مالکان راحیل شاہ اور سیٹھ حسن نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ از خود ڈی سیل کر لیا جس پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی ۔