نوشہرہ ورکاں :سبزی فروش منڈی جاتے ہوئے لٹ گیا ۔نواحی گاں کھارا کا دکاندار غلام مصطفی علی الصبح منڈی سے سبزی خریدنے نوشہرہ ورکاں جا رہا تھا کہ ودھاون کے قریب دو ڈاکوگن پوائنٹ پر 25 ہزار روپے اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ، مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔