JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

نوشہرہ ورکاں کے نواحی علاقے میں چھت گرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاں نوکھر اور گردونواح میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ شدید بارش کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں خستہ حال چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مستنصر حسین نامی شخص، جو رات کے وقت اپنے ڈیرہ پر مویشیوں کی رکھوالی کے لیے معمول کے مطابق سو رہا تھا، طوفانی بارش کے دوران اچانک چھت گرنے سے ملبے تلے دب گیا۔ واقعے کے وقت گائو ں کے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹایا تاہم تب تک مستنصر حسین جان کی بازی ہار چکا تھا۔متوفی کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خستہ حال عمارتوں کی فوری نشاندہی کر کے حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے جان لیوا حادثات سے بچا جا سکے۔


الاسمبريد إلكترونيرسالة