فرائض میں غفلت پر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں معطل
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے فرائض میں غفلت برتنے پر انسپکٹر غازی شاہد محمود ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کو معطل کر کے پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اور۔۔۔
ان کی جگہ سب انسپکٹر شعیب احمد کو قائم مقام ایس ایچ او مقرر کر دیا۔ تحصیل رپورٹر کے مطابق سی پی او نے یہ کارروائی موضع کالووال میں پیش آنے والے قتل کے مقدمے کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کی۔ یاد رہے کہ تقریبا ایک ماہ قبل موضع کالووال کے مکئی کے کھیتوں سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی جس پر پولیس نے شبہ کی بنیاد پر مشین کے ڈرائیور اور ہیلپر کو دو روز تک حراست میں رکھا اور بعد ازاں افسر وں کے نوٹس میں لائے بغیر رہا کردیا ، کیس کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد سی پی او نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرنے پر غازی شاہد محمود کو معطل کردیا۔