JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

پرچہ سازی، پیپر مارکنگ ،رزلٹ تیاری کی نگرانی کی ہدایت

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن/ چیئرمین تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ سید نوید حیدرشیرازی نے تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے امتحانی نظام اور رزلٹ کی شفاف تیاری کے مراحل بارے برانچ افسر وں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت، کارکردگی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بورڈ کے تمام شعبہ جات اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اور طلبا کو بروقت، منصفانہ اور شفاف سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں سیکرٹری بورڈ اور آڈٹ آفیسر بھی شریک تھے جنہوں نے بورڈ کے انتظامی اور امتحانی نظام بارے بریفنگ دی۔ کمشنر نے کہا کہ امتحانی عمل میں مزید بہتری لائی جائے اور ٹیکنالوجی کامو ثر استعمال کر کے طلبا اور والدین کو بہترین سہولت فراہم کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پرچہ سازی، پیپر مارکنگ اور رزلٹ کی تیاری کے تمام مراحل میں نگرانی کو مزید سخت کیا جائے اور کسی بھی بدعنوانی یا غفلت پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے ۔ اجلاس کے اختتام پر کمشنر نے برانچ افسر وں کو ہدایت کی کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں کہ بورڈ کا امتحانی نظام مثالی اور قابل تقلید بنے ، غفلت برتنے کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



الاسمبريد إلكترونيرسالة