نوشہرہ ورکاں :شادی کیلئے والدین سے ملانے کے بہانے بلاکر خاتون سے زیا دتی
نوشہرہ ورکاں:شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کو بلایا اور دوستوں کے ہمراہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ جنڈیالہ روڈ شیخوپورہ کی رہائشی (ش)کے شاہ زین سکنہ نوشہرہ ورکاں سے فون پر اکثر بات چیت ہوتی رہتی تھی شاہ زین نے لڑکی کو شادی کے لئے والدین سے ملانے کے بہانے نوشہرہ ورکاں لے آیا اور اپنے دو دوستوں عون اور نامعلوم کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقامی پولیس نے لڑکی کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔