تتلے عالی(نامہ نگار ) شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ ۔۔۔
تتلے عالی ا ور نواحی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ٹرانسفارمروں کے باربار خراب ہونے سے علاقہ مکین شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں بلکہ بجلی کی ٹرپنگ سے الیکٹرونکس سامان بھی جل رہا ہے ۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی پرچلنے والے ٹیوب ویل بند ہونے سے آبپاشی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔اہل علاقہ نے اصلا ح و احوال کا مطالبہ کیا ہے