نوشہرہ ورکاںکے نواحی گائوں میں کھا ل کے تنازع پر فائرنگ،3افراد زخمی
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)پانی کے کھال کے تنازع پر فائرنگ، تین افراد زخمی، ایک کی حالت نازک، مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار،بتایاگیا ہے کہ نواحی گاں موضع چوہے والی میں پانی کے کھال کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ،ملزمان جمشید سرا، نوید سرا اور دیگر مسلح ساتھیوں نے پانی کے کھال کے تنازع پر مخالف فریق کے افراد بیدار علی، ظفر اور ذوالفقار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کی زد میں آکر تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد دوافراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کر دیا گیاجہاں زخمی ظفر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ،مقامی پولیس نے زخمی بیدار علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم زمان سرا کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کھال کے پانی کے تنازع کا شاخسانہ ہے ،جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔