نوشہرہ ورکاں:بجلی چور ی پر2افراد پکڑے گئے ،مقدمات درج
خط المقالة
نوشہرہ ورکاں :ایکسین گیپکو امتیاز احمد بروڑو کی بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران سرویلنس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محمود احمد اور احسان اللہ کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔مقامی پولیس نے ایس ڈی او سکندر ریاض اور رئیس الرحمن کی رپورٹ پر الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔