JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

نوشہرہ ورکاں: فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے16سالہ نوجوان جاں بحق

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) مٹو بھائیکے روڈ پر واقع گلہ گاہڑی والا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 16سالہ نوجوان محمد انیس، ولد محمد اصغر، دورانِ کام بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق متوفی محمد انیس کا تعلق نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں بدورتہ سے تھا، اور وہ بلال نامی شخص کی پکی سیلنگ کی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد انیس گرائنڈر مشین کے ساتھ کٹنگ کا کام کر رہا تھا۔ اسی دوران مشین کے ساتھ اچانک بجلی کا زور دار جھٹکا لگا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔محمد انیس کے اچانک انتقال پر علاقے میں غم کی فضا چھا گئی۔

نامای میلپیغام