نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )گھریلو جھگڑوں کے دو واقعات، شوہروں کا بیوی بچوں پر تشدد، ایک نے ۔۔
گھر کو آگ لگا دی۔ موضع ڈیرہ سیچاں میں سیف اللہ نامی شخص نے گھریلو تنازع پر اہلیہ اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا،بیٹی نے ماں اور بھائی کو بچانے کی کوشش کی تو سیف اللہ نے اسے بھی نہ بخشا اور مار پیٹ کا نشانہ بنایابعد ازاں اس نے مشتعل ہو کر گھر کو آگ لگا دی اور اہل خانہ کو زبردستی باہر نکال دیا۔دوسرا واقعہ محلہ چاند کالونی میں پیش آیا جہاں بیوٹی پارلر کا کام کرنے والی خاتون ن بی بی کو اس کے شوہر بابر نے تشدد کا نشانہ بنایا ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔