JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

جنگ بندی قبول، 'آپریشن رائزنگ لائن' کے تمام مقاصد حاصل کر لیے: نیتن یاہو



 جنگ بندی قبول، 'آپریشن رائزنگ لائن' کے تمام مقاصد حاصل کر لیے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے خلاف آپریشن رائزنگ لائن میں اسرائیل نے اپنے تمام اہداف حاصل کر لیے اور اس سے بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے گزشتہ رات کابینہ، وزیر دفاع اور موساد کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں آپریشن کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

بیان کے مطابق اسرائیل نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کی دوہری اور فوری خطرات کو ختم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل جارحیت روک دے تو ہم بھی جواب نہیں دیں گے: ایران

اسرائیلی حکومت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے تہران کی فضاں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا، ایرانی عسکری قیادت کو شدید نقصان پہنچایا اور حکومت کے درجنوں اہم اہداف کو تباہ کیا گیا۔

بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل ہم آہنگی سے اسرائیل نے دو طرفہ جنگ بندی کی امریکی تجویز کو منظور کر لیا ہے تاہم کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیل شدید ردعمل دے گا۔



الاسمبريد إلكترونيرسالة