JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

نوشہرہ ورکاں :بارش سے سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ،بجلی نظام متاثر

نوشہرہ ورکاں :پری مون سون کا آغاز،پہلی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا،نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،گلیاں محلے جوہڑ کی منظر کشی کرتے رہے ، روڈ پر بھی ہر طرف پانی ہی پانی جمع ہو گیا۔نکاسی آب کی ابتر صورتحال کے باعث سڑکیں تباہی کے دہانے پر،بجلی کی ٹرپنگ بھی جاری لاکھوں مالیت کی الیکٹرانکس مصنوعات تباہ ہونے لگیں ۔نوشہرہ ورکاں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کر دیا،نکاسی آب کی ابتر صورتحال سے گلیاں محلے جوہڑ کی منظر کشی کر رہے ہیں جبکہسڑکوں  پر بھی ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور سڑک ندی نالے کا منظر پیش کر رہی ہے ۔بارش سے جہاں ایک طرف گرمی کی حدت کم ہوئی وہاں دوسری طرف بجلی کی ترسیل کے لیے بوسیدہ اور پرانے بجلی کے تار صارفین کے لیے سردرد بن گئے اور بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی سے شہری مشکلات کا شکار ہیں شہری رات گئے تک بجلی کی بحالی کے لیے لائن مین و گیپکو ملازمین کے منت سماجت کرتے رہے بارش سے نشیبی علاقوں کے مکینوں کی مشکلات بڑھ گئیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گلیوں اور نالیوں کی تعمیر یا نئی سڑکیں عوام کے لیے تب ہی فائدہ مند ہو سکتی ہیں جب نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے ۔ شہریوں نے بلدیہ حکام اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو نکاسی آب کی ابتر صورتحال کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔



نامای میلپیغام