JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

نشئی نے زبان کاٹ لی، ہسپتال لے جاتے چل بسا

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)نشہ سے منع کرنے پر 25 سالہ وقاص نے بلیڈ سے اپنی زبان کاٹ لی، ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ ڈگری کالج برائے بوائز کے رہائشی ملک محمد عباس کا اپنے 25 سالہ بیٹے محمد وقاص سے آئس کا نشہ کرنے پر اکثر جھگڑا رہتا تھا ،معلوم ہوا ہے کہ وقاص نشہ کرکے گھر آیا، والد نے ڈانٹا تو غصے میں آکر کالج سے ملحقہ گرانڈ میں بلیڈ سے زبان کاٹ لی ،گرانڈ میں کھیلتے ہوئے نوجوانوں نے خون میں لت پت تڑپتے ہوئے دیکھ کر گھر والوں اور ریسکیو کو اطلاع دی ،ریسکیو 1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جو ہسپتال لیجا رہی تھیں کہ خون زیادہ نکل جانے کی وجہ سے راستے میں ہی دم توڑ گیا ،ریسکیو نے لاش لواحقین کے حوالے کردی جنہوں نے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔



نامای میلپیغام