JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

شہری کو ڈرا دھمکا کر گن پوائنٹ پر رقم چھیننے والا تھانیدار 2ساتھیوں سمیت گرفتار ،مقدمہ درج


 نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی ) شہری کو ڈرا دھمکا کر گن پوائنٹ پر رقم چھیننے والا تھانیدار، 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں : تھانہ کوٹ لدھا کے علاقہ نوکھر کے رہائشی انجم ریاض نے سی پی او ایاز سلیم کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انکی ہمشیرہ زنیرہ ریاض ایک ماہ قبل وفات پا گئی ۔ اے ایس آئی قیصر عباس ،رفیق اور رشید کے ساتھ ہمارے گھر آئے اور کہنے لگے کہ زنیرہ کو تم نے مارا ہے لہذا قبر کشائی کروا کر پوسٹ مارٹم بھی کرانا ہے ، 10 لاکھ روپے اخراجات آئیں گے ، انکار پر تھانیدار بلیک میل کرکے ڈرانے دھمکانے لگا اور اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے چھین لئے ۔سٹی پولیس آفیسر ایاز سلیم نے انکوائری کرکے جرم ثابت ہونے پر تھانیدار اور ساتھیوں کیخلاف راہزنی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کی دفعات شامل کرکے مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا ۔سی پی او کا کہنا ہے کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ پولیس کا یونیفارم عزت کی علامت ہے ، اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسر جیل جائیں گے ۔


الاسمبريد إلكترونيرسالة