منڈی بہائوالدین (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم اور ڈی پی او وسیم ریاض خان نے رنمل شریف میں نوشو پاک کے عرس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دربار شریف کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ عرس کی تقریبات27سے29جون تک جاری رہیں گی، عرس مبارک میں پنجاب بھر سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین شریک ہوں گے جن کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ احاطہ دربار میں اور داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ، سی سی ٹی وی کیمرے ، بڑی سرچ لائٹس لگائی جائیں گی اور زائرین کی سہولیات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو بھی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔