نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )تحصیل نوشہرہ ورکاں میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی صحت کی دستک پروگرام کے تحت کلینک آن وہیلز کا عملی آغاز ہو گیا ۔۔
اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے لیگی رہنما اقبال صدیق سدھو کے ڈیرہ پر پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، مانیٹرنگ اینڈ ویلویشن آفیسر سلطان محمود اور محکمہ صحت کے عملہ نے شرکت کی ۔پوائنٹ انچارج ڈاکٹر عرفان قیام نے مہمانوں کو پروگرام کی افادیت اور طریقہ کار بارے آگاہی دی اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے کلینک آن ویلز کی گاڑیوں میں موجود طبی آلات، ادویات کا معائنہ کیا ۔