JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

ملک کی طرف بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دینگے جمعیت اسلامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ غلام اکبر ساقی کی پریس کانفرنس

 اسلام آباد:جمعیت اسلامہ پاکستان کے سربراہ علامہ غلام اکبر ساقی نے بزدل دشمن بھارت کی طرف سے رات کے اندھیرے میں پاکستان کی سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان بہادر مسلح افواج کی جوابی کاروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ بزدل دشمن جان لے کہ پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں بے گناہ لوگوں کا خون بہایا ہے،ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ملک کی طرف بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دینگے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل علامہ سیدسبطین شیرازی، عالمی اسکالر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی سربراہ ادارہ نور الاسلام پاکستان یوکے، علامہ محمد ریاض کھرل امیر تحریک اتحاد ملت اسلامہ پاکستان اور پروفیسر ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی چیئرمین بین المسالک و مذاہب رواداری کونسل پاکستان مفتی نصراللہ عزیز مرکزی رہنماء جمعیت اہل حدیث مفتی مظفر اقبال دیوبند کے مرکزی رہنماءکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ بزدل دشمن بھارت کی طرف سے وطن عزیز کی سالمیت کو چیلنج کرنےپر افواج پاکستان کا منہ توڑ جواب قوم کی آواز ہے، آج پوری پاکستانی قوم ایک کڑے امتحان سے گزر رہی ہے، پاکستانی عوام کا افواج پاکستان کیساتھ رشتہ ایمان ،وفاداری اور تحفظ وطن پر مبنی ہےجو ناقابل شکست ہے،گو کہ پاکستان کسی بھی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا تاہم مودی اوربھارت جان لے کہ ابھی پاکستان نے صرف اپنا دفاع کیا ہے تو اسکا کتنا نقصان ہوا ہے اور جب پاکستان بھارت پر جوابی حملہ کریگا تو پھر کیا صورتحال ہو گی، انہوں نےمزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حماقتوں نے نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے،اس موقع پرسربراہ ادارہ نور الاسلام پاکستان یوکےعالمی اسکالر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری غیرت اور جان ہےاسکی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ نکال دی جائیگی،دشمن کو معلوم ہونا چاہیئے یہ فوج موت سے نہیں ڈرتی بلکہ یہ شہادت کی متلاشی ہے،پاک فوج نے بھارتی بربریت پر چند گھنٹوں کے اندر وہ منہ توڑ جواب دیا ہے کہ دشمن امن کی بھیک ماننے پر مجبور ہو گیا ہے،انشاءاللہ بہت جلد مودی کو اسکی اصلیت پتہ چل جائے گی، چیئرمین بین المسالک و مذاہب رواداری کونسل پاکستان اور ترجمان جمعیت اسلامہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ پاک فوج نے ابھی صرف بھارتی جارحیت کا دفاع کیا ہے تو دشمن کواتنا نقصان اٹھانا پڑا ہے تو سوچیں جب پاکستان اسکا جواب دیگا تو بھارت کا کیا بنے گا،تنظیم کے جنرل سیکرٹری علامہ سبطین شیرازی نے کہا کہ پاکستان کو غزہ کے مسلمانوں کی حمایت کی سزا دی جا رہی ہے اور اسے داخلی مسائل میں الجھایا جا رہا ہے،حکومت فوری طور پر تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت میں کل جماعتی گول میز کانفرنس بلائے اور قومی اتحاد کا عملی مظاہرہ کرے، پریس کانفرنس سے امیر تحریک اتحاد ملت اسلامہ پاکستان علامہ محمد ریاض کھرل،مرکزی رہنماء جمعیت اہل حدیث مفتی نصراللہ عزیز اور دیوبند کے مرکزی رہنماءمفتی مظفر اقبالنے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نامای میلپیغام