JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

شیخوپورہ روڈ پر سٹریٹ لائٹس لگانے کا منصوبہ


 شیخوپورہ روڈ پرسٹریٹ لائٹس لگانے کا فیصلہ ،منصوبے پر7کروڑ روپے 50لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

، جی ٹی روڈ سے کھیالی فلائی اوور 4 کلو میٹر تک لائٹس لگانے کیلئے ٹینڈر منظور کرلیا گیا ، روڈ پر 180 پولز لگائے جائیں گے ،منصوبہ رواں سال جون میں مکمل ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ روڈ پر چھوٹی بڑی صنعتیں ،ہسپتال ،رہائشی علاقہ اور مالیاتی ادارے بھی ہیں،شام ہوتے ہی اس روڈ پر اندھیرا چھا جاتا ہے ، بڑی گاڑیاں بھی اس روڈ سے گزرتی ہیں جنہیں رات کو اندھیرے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ اس روڈ پر سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں ،رکن صوبائی اسمبلی نواز چوہان کی خصوصی کاوشوں سے فنڈز جاری کرد ئیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں لیگی ایم پی اے نواز چوہان کا کہنا تھا کہ چند روز تک منصوبے پر کام شروع ہوجائے گا جو اگلے ماہ مکمل کرلیا جائے گا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹریٹ لائٹس تنصیب سے حادثات میں کمی واقع ہوگی اور وارداتوں میں کی روک تھا م میں بھی مدد ملے گی

نامای میلپیغام