JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم



 کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل 10 کے میچز کے لیے جامع سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ۔

جس کے تحت 6700 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔پلان کے مطابق 950 ایس ایس یو کمانڈوز اور لیڈی کمانڈوز سمیت سکیورٹی ڈویژن کے 1666 اہلکار، ٹریفک پولیس کے 1390، اسپیشل برانچ کے 328 اور ڈسٹرکٹ پولیس اہلکار دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ، روٹس، ہوٹلز اور دیگر اہم مقامات پر سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے ۔ سکیورٹی کو مربوط بنانے کے لیے حساس مقامات پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تربیت یافتہ کمانڈوز پر مشتمل اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں ہائی الرٹ رہے گی۔ یہ ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسٹیڈیم کے اطراف میں گشت پر بھی مامور رہے گی۔اسٹیڈیم کے ارد گرد امن و امان کی نگرانی کے لئے ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی تعینات کی جائے گی۔ اسٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی سلنڈر نصب شدہ گاڑیاں اور ڈرونز کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی۔ تماشائیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور سیکیورٹی پروٹوکولز پر عمل کریں تاکہ اس ایونٹ کو کامیاب اور خوشگوار طریقے سے منعقد کیا جا سکے ۔اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی رہیں گی۔نیشنل بینک اسٹیڈیم میچ دیکھنے آنے والے شائقین کے لیے اسٹیڈیم سے متصل چائنہ گرانڈ اور نیشنل کوچنگ سینٹر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔جبکہ وی آئی پیز اور خصوصی پاسز کی حامل گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیڈیم کے اندر رکھی گئی ہے ۔اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے صرف مرکزی گیٹ اور گیٹ نمبر04، 05، 12، 13 اور 14 استعمال کیے جا سکیں گے ۔ صرف وی آئی پیز اور اسٹیکر/پاسز کی حامل گاڑیاں گیٹ نمبر 8 سے داخل ہوسکیں گی۔تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی کوئی بھی چیز، مشروبات، گلاس، پلاسٹک بوتلیں، یا کوئی بھی نشہ آور اور ممنوع اشیا لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔کھانے پینے اور ریفریشمنٹ کی اشیا اسٹیڈیم کے اندر لگے اسٹالز پر دستیاب ہوگی۔ڈی آئی جی سکیورٹی اور ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ سندھ پولیس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ تمام شرکا کے لیے ایک پر امن اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے ۔



نامای میلپیغام