JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری

 نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت جاری،شہریوں کی صحت دا پر لگ گئی،بتایاگیاہے کہ سٹی اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی سرعام فروخت جاری ہے، جس سے نہ صرف شہریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں بلکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی بھی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ذرائع کے مطابق علاقے میں کئی گھروں میں منی فیکٹریاں قائم ہیں جہاں سرخ مرچ، ہلدی، دھنیا اور دیگر مصالحہ جات میں خطرناک کیمیکل، مصنوعی رنگ اور چاول کے بھوسے کی ملاوٹ کی جاتی ہے ان غیر معیاری مصالحہ جات کو پیک کر کے سٹی کے بازاروں اور ہوٹلوں میں فروخت کیا جاتا ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد لا علمی میں انہیں خرید کر اپنے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ملاوٹ شدہ مصالحے انسانی معدے کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، جن سے السر، آنتوں کی بیماریاں اور دیگر خطرناک امراض جنم لیتے ہیں متاثرہ شہریوں کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان منی فیکٹریوں کے خلاف فوری اور سخت آپریشن کیا جائے، تاکہ ملاوٹ مافیا کا قلع قمع کیا جا سکے اور شہریوں کو صاف، معیاری اور محفوظ مصالحہ جات فراہم کیے جا سکیں ان کا کہنا ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے عام آدمی کی جان و مال خطرے میں ہے۔


نامای میلپیغام