JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

اگلا پوپ کون ہوگا اور اس کا انتخاب کیسے ہوگا؟


کیتھولک مسیحوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد اب ہر کسی کے ذہن میں سوال اٹھ رہا ہے کہ اگلا پوپ کون ہوگا اور اس کا انتخاب کیسے ہوگا؟

پوپ ایک خطاب، اعزاز یا لقب ہے، جس پر اس مذہبی شخص کو براجمان کیا جاتا ہے جو کہ مسیحی مذہب سے متعلق اعلی علم رکھتا ہو۔

پوپ کے عہدے پر فائز ہونے والے شخص کو پوری زندگی پوپ کے نام سے ہی جانا جاتا ہے، اگرچہ ان کا اصل نام کچھ اور ہوتا ہے، جیسے88سال کی عمر میں 21اپریل کو انتقال کر جانے والے پوپ کا اصل نام ماریو برگوگلیو تھا اور وہ لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ تھے۔

اب ان کے انتقال کے بعد نئے پوپ کا انتخاب کیا جائے گا اور اس عمل میں کئی ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نئے پوپ کا انتخاب کرنے کے لیے دنیا بھر کے کارڈینلز جو کہ بشپ بھی ہوتے ہیں، وہ ویٹی کن سٹی میں جمع ہوں گے۔

اس وقت دنیا بھر میں252کارڈینلز موجود ہیں لیکن جن کی عمر 80سال سے زائد ہوگی، وہ ووٹ کاسٹ کرنے کے حقدار نہیں ہوں گے، اس لیے ممکنہ طور پر240کارڈینلز ووٹ کاسٹ کریں گے۔

عام طور پر پوپ کی موت کے15دن کے بعد کارڈینلز کو نیا پوپ منتخب کرنے کے لیے بلایا جاتا ہے اور انہیں انتہائی رازدار رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے، انہیں باہر کی دنیا سے رابطے کی اجازت نہیں ہوتی۔

کارڈینلز کی جانب سے نئے پوپ کے انتخاب میں کئی دن اور بعض اوقات کئی ہفتے بھی لگ سکتے ہیں، اس وقت تک پوپ کے جانشین عارضی مذہبی پیشوا کا کام کرتے رہتے ہیں۔

اس وقت پوپ کے انتقال کا اعلان کرنے والے کارڈینل کیون فیرل عارضی مذہبی پیشوا کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ممکنہ نئے پوپ کی دوڑ میں شامل نہیں۔

ویٹی کن سٹی میں نئے پوپ کے انتخاب کا عمل کئی دن تک جاری رہتا ہے اور ہر دن کے اختتام پر ویٹی کن سٹی پولنگ میں استعمال ہونے والے بیلٹ پیپرز کو فیصلہ نہ ہونے پر جلا دیتا ہے اور ان پیپرز میں سیاہ اور سفید رنگ شامل کرکے دھوے کا اخراج چمنی کے ذریعے کیا جاتا ہے، سیاہ دھوے کا مطلب ہوتا ہے کہ نیا پوپ منتخب نہیں ہوسکا جب کہ سفید دھواں نئے پوپ کے منتخب ہونے کی علامت ہوتا ہے۔

اس بار خیال کیا جا رہا ہے کہ پہلی بار ممکنہ طور پر کوئی سیاہ فام پوپ منتخب ہوسکتا ہے جب کہ ممکنہ طور پر پہلی بار ایشیائی پوپ کو بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔

ایشیا کے ملک منیلا سے تعلق رکھنے والے کارڈینئل لوئس ٹیگلے کے حوالے سے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ نئے پوپ ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح براعظم افریقہ کے ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے سیاہ فام کارڈینئل کے پوپ بننے کے امکانات بھی ہیں، تاہم اس کا فیصلہ اگلے چند ہفتوں میں ہوگا۔


نامای میلپیغام