لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی ہے۔
تعلیمی اداروں میں یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھجوا دی گئی ہے، سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا کہ اسکولوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے چھٹیاں جلد بھی دی جاسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو بھیج چکے ہیں،چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کی حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب دیں گی