نوشہرہ ورکاں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ سروے کیلئے ایکسائز عملہ بھی تعینات
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا تحصیل نوشہرہ ورکاں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کا فیصلہ ،پہلے مر حلے میں تحصیل کا سروے کیا جائے گا جس کے لیے ایکسائز عملہ بھی تعینات کر دیا گیا۔
سروے مکمل ہونے کے بعد ڈی سی ریٹ کے مطابق ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔ نوشہرہ ورکاں میں رہائشی ،کمرشل جائیدادوں کے ساتھ ساتھ ہاسنگ سو سائیٹزبھی موجود ہیں اس کے علاوہ فلور ملز،رائس ملز،مارکیز اور شادی ہالز بھی موجود ہیں ۔جن کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے سے محکمہ کو کروڑوں کا ریونیو اکھٹا ہو گا۔ڈائر یکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک نے ای ٹی او محمد اویس ،انسپکٹر اختر گوندل اور کانسٹیبل وقاص احمدکو نوشہرہ ورکاں میں تعینات کیا گیا ہے جو سروے مکمل کرکے رپورٹ بھجوائیں گے ۔نوشہرہ ورکاں کی حدود میں آنے والے تمام دیہات کو ٹیکس نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔ ڈائر یکٹر ثوبیہ مالک کا کہنا ہے کہ تحصیل نوشہرہ ورکاں میں کافی کمرشل جائیدادیں ہیں جن کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے سے محکمہ کو کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل ہو گا۔جبکہ ٹیکس ریٹ ڈی سی شیڈول کے مطابق لایا جائے گا۔