صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب ( پی ڈی ایم اے) نے اپریل کے اختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویواورگرمی کی لہر برقرار رہے گی اور اپریل کیاختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بہاولپور، رحیم یارخان، ڈی جی خان،ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ لاہور سمیت میدانی علاقوں میں تقریبا 40 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ چولستان کیاضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویوکاونٹرز قائم ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے ہیٹ اسٹروک سیبچاوکیلئے ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔