سیالکوٹ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ کا پیشہ گداگروں کو سپیشل سینٹری ورکرز قرار دیکر ان سے قبرستانوں اور شہر کے چوکوں اور چوراہوں کی صفائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل )ایوب بخاری کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے ، متعدد بار پکڑے جانے کے باوجود بھیک مانگنے سے باز نہ آنے والے بھکاریوں سے اب سپیشل سینٹری ورکرز کام لیا جائے گا ، دو درجن سے زائد بیشہ ور بھکاری جن میں سے اکثریت دوسرے اضلاع کی ہے کو پکڑ کو قبرستان بابل شہید میں صفائی ستھرائی کے کام پر لگا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گداگری جرم ہے اور عید کے ایام میں پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے جس کے پیش نظر ان کی پکڑ دھکڑ کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ان کو پکڑ کر ان سے صفائی ستھرائی کا کام لیا جائے گا۔