بارشوں کا سلسلہ شروع، موسمیات نے نوید سنادی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)آج بورز ہفتہ ملک کے روز شمال مشر قی بلو چستان، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔
آج خیبرپختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔جبکہ شمال مشر قی بلو چستان اور جنو بی پنجاب میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی تو قع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوااور با لا ئی پنجا ب میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔جبکہ وسطی/جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی ہو ئی۔