گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام امتحان سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ کلاس نہم (فرسٹ اینول)2025 کے تمام پیپرز کا انعقاد ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوگا۔ 28 مارچ بروزجمعتہ المبارک کومنعقد ہونے والے امتحانات بھی ڈیٹ شیٹ اور شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے ۔
طلبا و طالبات اپنی رول نمبر سلپس پر درج مقررہ اوقات کے مطابق امتحانات میں شرکت یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن/چیئرمین تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے بتایا کہ بورڈہذا کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔