تتلے عالی:سیوریج سسٹم ناکارہ گٹروں کا پانی گھروں میں داخل
تتلے عالی(نامہ نگار )مختلف علاقوں میں گٹروں کا پانی گھروں میں داخل ہونے لگا۔
تتلے عالی میں سیوریج ناکارہ ہونے کی وجہ سے فیصل کالونی،چرچ بستی،محلہ راجپوتاں،وقاص ٹان سمیت مختلف علاقوں میں گٹر ابلنے سے گلیاں بازار گندے پانی سے بھر گئے ہیں بلکہ متعدد علاقوں میں گٹروں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ تتلے عالی کی سیوریج لائنون کی صفائی کو یقینی بنا کر نکاسی آب کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ۔