نوشہرہ ورکاں کے نواحی گائوں میں شوہر نے بیوی پر تشدد کرکے دونوں بازو توڑ دئیے
نوشہرہ ورکاں(سٹی رپورٹر )شوہر نے نشہ کی حالت میں ڈنڈوں سے تشدد کرکے اپنی بیوی کے دونوں بازو توڑ دئیے تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں کے نواحی گائو ں بوپڑہ کلاں میں شوہر نے نشہ کی حالت میں ڈنڈوں سے تشدد کرکے اپنی بیوی کے دونوں بازو توڑ دئیے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر زخمی کو فرسٹ ایڈ کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ۔