JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

رمضان شروع، ملک بھر میں بارش کا نیا سپیل وے داخل، پہاڑوں پر برفباری کا امکان



 رمضان شروع، ملک بھر میں بارش کا نیا سپیل وے داخل، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

کراچی محکمہ موسمیات کی جانب سے رمضان کے آغاز میں ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اورچند مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔


دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ آج سے ایک اور طاقتور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔



نامای میلپیغام