JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

عمرہ زائرین کی سیکیورٹی کے لیے بڑا اقدام



 عمرہ زائرین کی سیکیورٹی کے لیے بڑا اقدام

مکہ کے کنٹرول سینٹر نے عمرہ زائرین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مکہ میں 200 سے زائد اسمارٹ وال اسکرینز نصب کردیں۔


رپورٹ کے مطابق نصب کیا گیا یہ سسٹم 11 مرکزی داخلوں اور آٹھ سیکیورٹی چیک پوائنٹس کی نگرانی کرتے ہوئے اہم مقامات پر نظر رکھنے کے ساتھ شہر بھر میں مسلسل رابطے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔سیکیورٹی آپریشنز کو ساتھ خصوصی سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے جو اس کو زیادہ موثر بناتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری درِ عمل ظاہر کیا جا سکتا ہے۔


نگرانی کے اس جدید نیٹورک کے حصار میں مکہ کے تمام اضلاع کے ساتھ شہر کے اطراف کے علاقے بھی شامل ہیں۔ہفتے کے سات دن اور دن کے 24 گھنٹے فعال رہنے والا یہ ہائی ٹیک سسٹم براہ راست مسجد الحرام کے سیکیورٹی آپریشنز سینٹر اور یونیفائیڈ سینٹر 911 کے ساتھ جوڑا گیا ہے، جس کا مقصد ماہِ رمضان میں زائرین کی نقل و حرکت سے مشکلات کو ہٹانا ہے۔



نامای میلپیغام