JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

ٹرمپ تنقید کرنے والے چینلز، اداروں پر پھٹ پڑے، بدعنوان قرار دے دیا



ٹرمپ تنقید کرنے والے چینلز، اداروں پر پھٹ پڑے، بدعنوان قرار دے دیا

بہت سے چینلز میرے بارے میں 97 برا کہتے ہیں، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرنے والے چینلز اور میڈیا کو کرپٹ قرار دے دیا۔


امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مختلف چینلز اور میڈیا کے ادارے میرے بارے میں 97 فیصد برا لکھتے ہیں۔ امریکی میڈیا ججوں پر اثر انداز ہو کر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ میڈیا کے غیرقانونی کردار کو روکنا ہوگا۔


امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ 2020 کے الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔ جو لوگ الیکشن کے دوران دھاندلی میں ملوث تھے انہیں جیل ہونا چاہیے۔ انہوں نے 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو رہا کرنے کے اپنے فیصلے کا بھی ذکر کیا۔


صدر ٹرمپ نے تقریر کے دوران کہا کہ  غلط کام کرنے اور فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جانا چاہیے۔ انہوں نے ایف بی آئی سمیت دیگر اداروں میں موجود کچھ افراد کے نام لے کر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ جو بائیڈن پرتنقید کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے محکمہ انصاف کوبڑی تعداد میں ہتھیار فراہم کرکے کے اسے جسٹس ڈپارٹمنٹ سے ان جسٹس ڈپارٹمنٹ میں تبدیل کردیا۔  


انہوں نے مزید کہا کہ  روس سے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔  میرا خیال ہے کہ روس یوکرین جنگ پر ڈیل کر لے گا۔

نامای میلپیغام