JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

رمضان ریلیف پیکج کا اجرا ، کیش5000روپے کیسے حاصل کیے جائیں؟

اسلام آباد : رمضان ریلیف پیکج 2025 کا اجرا کردیا گیا ، پیکیج سے چالیس لاکھ خاندانوں کے دو کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 20ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج 2025 کا اجرا کردیا، تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا40لاکھ خاندان اور2کروڑ افراد مستفید ہوں گے اور40لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے5ہزار دیے جائیں گے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اس بار مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہے، اس بار رمضان پیکج میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، گزشتہ سال کے7ارب کے رمضان پیکج کے مقابلے میں اس بار3گنا بڑھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج سے چاروں صوبوں سے مستحق خاندان مستفید ہوں گے، اس بار پیکج کو انتہائی آسان بنایا، اب لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا، پیکج سے چاروں صوبے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔



نامای میلپیغام