JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

بیوروکریسی کی موجیں،50لاکھ سے25ملین تک قرضے ملیں گے



 بیوروکریسی کی موجیں،50لاکھ سے25ملین تک قرضے ملیں گے

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کی سول بیوروکریسی کیلیے منافع بخش قرضہ سکیم شروع کردی گئی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پراوینشل مینجمنٹ سروس کے افسران کو آسان شرائط پر قرض جاری کردیے۔


ذرائع کا کہناہیکہ ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ کے زریعہ سول سروسز افسران کو 50 کروڑ کے قرض جاری کردیے، پنجاب میں کام کرنے والے PAS ,اور PMS کے 70 افسران کے قرض منظور ہوگئے۔ منافع بخش قرض سیمنظورہ شدہ درخواستوں میں سے 50 فیصد گھر کی تعمیر کے لیے منظور کیئے گئے ہیں۔


ذرائع کا کہناہے کہ باقی 50 فیصد درخواستیں تعلیم ،گاڑی کے حصول سمیت دیگر کے لیے منظور ہوئیں،درخواستگزار افسران کو تمام قواعد پورے ہونے پر قرض کا اجرا کیا گیا،قرض کا حصول افسران کی تنخواہ سے کیا جائیگا،افسران صرف 2 فیصد شرح سود پر 50 لاکھ روپے سے 25 ملین روپے تک قرضے لے سکیں گے۔


نگران وزیر اعلی محسن نقوی کے دور میں بنائے گئے ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ (WEF) سے سول افسران کو رعایتی قرضے دیئے جائیں گے، ویلفیر اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈز کی نگران پنجاب کابینہ نے منظوری دی تھی، نگران صوبائی کابینہ نے 5 ارب روپے بطور سیڈ منی فنڈ کے لیے دیے گئے تھے۔


نامای میلپیغام