JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

جنوبی وزیرستان: اپر جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 10 خوارج ہلاک



 جنوبی وزیرستان: اپر جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 10 خوارج ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں خودکش حملہ آور بھی مارا گیا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے بارود سے بھری گاڑی ماری


 سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 مارچ  کو جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے سنگم پر واقع جنڈولہ کے عمومی علاقے میں خوارج نے ایک سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی۔


سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دشمن کی اس کوشش کو بروقت اور مثر انداز میں ناکام بنا دیا، فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردوں نے ایک بارود سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے بہادر سپاہیوں نے جرات مندی سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھرپور جوابی کارروائی کا نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام 10 دہشت گرد، بشمول ایک خودکش حملہ آور، جہنم واصل کر دیے گئے جبکہ کوئی بھی خوارج چوکی کے اندر داخل نہ ہو سکا۔


ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔


صدر مملکت آصف علی زرداری  وزیر اعظم شہباز شریف نے  جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتن الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری  رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔



نامای میلپیغام