JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

نوشہرہ ورکاں کے نواحی علاقے میں بیوی کو زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کا الزام،مقدمہ درج

نوشہرہ ورکاں:بیوی کو زہریلی گولیاں کھلا کر مارنے کا الزام، خاوند کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ کامونکے کے رہائشی محمد مشتاق کی بیٹی فریدہ کی شادی 8 سال قبل نواحی گاں تتلے عالی کے عاطف سے ہوئی اس دوران ان کے ہاں تین بچے پیدا ہوئے چند روز قبل فریدہ زہریلی گولیاں کھانے سے جاں بحق ہو گئی ،مرحومہ کے والد مشتاق کی رپورٹ پر تھانہ تتلے عالی پولیس نے اس کے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، ان کا الزام ہے کہ ملزم عاطف نے ان کی بیٹی کو زبردستی زہریلی گولیاں کھلائی ہیں جبکہ ملزم عاطف کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی ہے ۔



نامای میلپیغام