JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

تتلے عالی :نوشہرہ ورکاں اور کامونکی روڈ کھنڈرات میں تبدیل،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی کی کامونکے اور نوشہرہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو گئیں۔تتلے عالی سے نوشہرہ ورکاں19کلومیٹر ہے 12کلومیٹر سڑک کی تعمیر ہو چکی ہے لیکن ماڑی بھنڈراں سے تتلے عالی7کلو میٹر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور سفر کے قابل نہیں رہی،دوسری طرف تتلے عالی سے جی ٹی روڈ کو ملانے والی 7کلومیٹر لمبی کامونکے روڈ کی تعمیر بھی2021میں شروع ہوئی تھی لیکن وفاق وصوبہ میں حکومتوں کی تبدیلی کیلئے احتجاج اور ریلیوں کے باعث ایک کلومیٹر سڑک کی تعمیر کرکے ٹھیکیدار مشینری سمیت غائب ہوگیا تھا،مذکورہ سڑک بھی کھنڈرات کی منظر کشی کر رہی ہے ۔ملت ویلفیئر فانڈیشن کے رہنماں رانا علی حسن،شاہد جاوید ،فیض سہوترا ودیگر کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث طلبا وطالبات کا تعلیمی اداروں میں پہنچنا،اجناس کی منڈیوں تک رسائی مشکل ہو گئی ہے ۔انہوں نے اہل علاقہ کی مشکلات و پریشانی دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔



نامای میلپیغام