JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

انجمن اساتذہ پاکستان تحصیل نوشہرہ ورکاں کے وفد کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری میل نوشہرہ ورکاں سے ملاقات

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی)انجمن اساتذہ پاکستان تحصیل نوشہرہ ورکاں کے وفد کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری میل نوشہرہ ورکاں بلال احمد خاں سے اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے ملاقات ، تعیناتی پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر بلال احمد خاں نے کہا کہ تحصیل بھر کے تعلیمی اداروں میں محکمہ تعلیم پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ محنتی اور ایماندار اساتذہ میرا فخر اور حقیقت میں وہی محکمہ ایجوکیشن کا سرمایہ ہیں۔اساتذہ کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ آپ سب کے تعاون سے ضلعی سطح پر تعلیمی میدان میں تحصیل نوشہرہ ورکاں کو نمایاں مقام دلوائیں گے۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر رانا محمد شاذب خاں ، اشفاق علی ڈوگر اور صدام انور دھوتھڑ نے کہا کہ انجمن اساتذہ پاکستان تحصیل نوشہرہ ورکاں فرائض منصبی کی ادائیگی ، اداروں کی بہتری اور اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر وقت میدان عمل میں ہے۔ اساتذہ کی عزت و آبرو کی حفاظت تمام آفیسرز کی ذمہ داری ہے۔ محنتی اور ایماندار اساتذہ کی تحصیل سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے ۔اس موقع پر ایجوکیشن آفیسر شہزاد احمد مغل جبکہ وفد میں اشفاق علی ڈوگر، صدام انور دھوتھڑ ، ابوبکر دھوتھڑ، حسیب احمد، آفتاب چیمہ ، طاہر خلیل، صدام حسین ، ماجد علی خاں، عمران احمد ، حافظ عظیم، یعقوب خاں، اور غلام مصطفی موجود تھے۔


نامای میلپیغام