آج بروز ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
تا ہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سیکم درجہ حرارت: لہہ منفی14، اسکردو ،استور،کالام منفی 06 ، کوئٹہ،قلات، گلگت، ہنزہ منفی 05،بگروٹ،پاراچنار،راولاکوٹ منفی 03 اور زیارت میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔